ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنا مشکل ہے- عارف حسن

0

اسلام آباد (امت نیوز)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں ایک ماہ کے تربیتی کیمپ لگانے سے میڈلز حاصل کرنے مشکل ہے،انہوں نے گذشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سپورٹس میڈیسن اور کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچائو کے حوالے سے دو روزہ آئی او سی اولمپک سالیڈیرٹی سیمینار موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز منصور احمد ڈاکٹر وقار احمد، محمد اعظم ڈار ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری کے علاوہ مختلف سپورٹس تنظیموں کے عہدیدار، کوچز اور کھلاڑیوں کی کیثر تعداد بھی موجود تھی ۔انہوں نے غیر ممنوعہ ادویات کے حوالے سے کہا کہ کھلاڑی کو اس پر سختی عمل کرنا چاہئے اور کھلاڑی بغیر ڈاکٹر اور کوچز کوبتائے کوئی دوائی استعمال نہ کریں،انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،انہوں نے نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور کھلاڑیوں کو اچھا کھیل پیش کرکے ملک کا نام روشن کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت سے کھلاڑیوں کو تجربہ اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More