دھوکہ دینے والےبہت ہیں-ہمیں سیاست کا رخ بدلنا ہوگا-حافظ سعید
لاہور (خبرایجنسیاں) امیر جماعت الدعوہ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن، لوٹ مار اور مفادات کی سیاست کرنے والے اللہ کی پکڑ میں ہیں،قوم کو دھوکہ دینے والے بہت ہیں ہم نے سیاست کا رخ بدلنا ہے، سیاسی جماعتوں کا الیکشن ختم ہو گیا ہمارا جاری ہے۔ محدود وسائل کے باوجود پورے ملک میں خدمت انسانیت کا عمل جاری رکھیں گے۔فرقہ واریت ختم کر کے قوم کو نظریہ پاکستان کی بنیادوں پر متحد و منظم کریں گے۔سیاسی جماعتیں نظریہ پاکستان کو پس پشت ڈال چکی ہیں۔ ہم نے اپنی منزلوں کا تعین مفادات کیلئے نہیں کرنا‘ قربانی والے ذہن بنانے ہیں۔ نوجوان اس ملک کا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعہ ان کا مستقبل محفوظ کریں گے۔بلدیاتی الیکشن بھرپور انداز میں لڑیں گے۔ مرکز القادسیہ چوبرجی میں ملی مسلم لیگ کے امیدواروں اور کنوینئر ز کے کنونشن سےپروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی،ڈاکٹر میاں احسان باری،سیف اللہ خالد، پروفیسر ظفر اقبال،مولانا امیر حمزہ،انجینئر نوید قمر، فیاض احمد، حافظ طلحہ سعید،حافظ خالد ولید، انجینئر حارث ڈار،سردار عمیر انور، چوہدری یونس مہر،ذبیح اللہ بلگن،حسین علی درانی، حاجی جہانگیر ماجر اسمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔