پنجاب گیمز سے ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے-ندیم سرور
لاہور (امت نیوز) ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کیلئے پنجاب گیمز کی صورت میں بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں۔ پنجاب بھر کے نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور اپنے جوہر دکھائیں۔ پنجاب گیمز کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جارہا ہے۔ پنجاب گیمز میں صرف اور صرف باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا جائے گا۔ کسی کی سفارش کام نہیں آئے گی۔ نوجوان اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں۔ محنت اور جیت کے جذبہ کے ساتھ تیاری کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں لاہور کے بیڈمنٹن، کراٹے اور کک باکسنگ کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈویڑنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد نظامی، طارق وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریئس الرحمٰن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ اور کوچز بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭