اپوا کالج سے متحدہ لندن کے 5 خطرناک دہشت گرد گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ پولیس نے اپوا کالج کے گراؤنڈ سے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث متحدہ لندن کے 5دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلرز بڑی واردات کی منصوبہ کررہے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے پولیس اہلکار سمیت 6افراد کے قتل، جلاؤ گھیراؤ اور بھتہ خوری کا بھی اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کی ہدایت پر گلبرگ پولیس نے اپوا کالج موسی کالونی میں کارروائی کرکے فرقہ وارانہ دہشتگردی میں ملوث متحدہ لندن گروپ سے تعلق رکھنے والے سیکٹر انچارج کامران عرف پیجر، عامر عرف چلی، محمد عرفان، محمد عمران اور سید اورنگزیب علی عرف منا کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے 2012 میں عباسی باربی کیو ہوٹل ناظم آباد میں2افراد محمد اسلم ملنگ اور فضل کریم کو اور 2014 میں پاپوش نگر میں فائرنگ کرکے محمد ارسلان مقصود عرف سنی اور پولیس اہلکار محمد مشتاق قتل کیا، جبکہ 2015 میں پاپوش نگر میں ہی محمد سلیم اور عامر خان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش ہڑتالوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ سمیت بھتہ خوری کا بھی اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کراچی آپریشن شروع ہوتے ہی روپوش ہوگئے تھے اور اپوا کالج کے گراؤنڈ میں بیٹھ کر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے کہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More