بلوچستان میں مخلوط حکومت کا فارمولا طے پا گیا

0

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی ) کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ صوبے میں مخلوط حکومت کافارمولا طےپاگیا ہے ،ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ 15ارکان پر مشتمل ہو گی۔ کابینہ میں 12وزیر 3مشیر شامل کئے جائیں گے۔بی اے پی کے حصے میں 5 جبکہ پی ٹی آئی کےحصے میں 2 وزارتیں آئیں گی ۔ اسی طرح کابینہ میں عوامی نیشنل پارٰٹی(اے این پی )، بی این پی عوامی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جائے گی ۔جبکہ2 وزارتیں بی اے پی میں شامل ہونے والے آزاد ارکان کودی جائیں گی جبکہ3 حکومتی مشیروں کافیصلہ بعدمیں کیا جائے گا دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کو مرکز میں ایک وزارت دی جائیگی اسکے علاوہ پی ٹی آئی بلوچستان میں بی اے پی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی مرکز میں پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More