جی ڈی اے کی سندھ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تیاریاں شروع

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگارا نے مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کیلئے اتحاد کا اہم اجلاس پیر6 اگست کو بلا لیا ۔اجلاس میں سندھ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال و الیکشن کمیشن دفاتر پر احتجاج کا فیصلہ متوقع ہے۔ اس اجلاس میں احتجاج کیلئے تاریخ کا تعین بھی کیا جائے گا ۔پہلے مرحلے میں سندھ بھر کے پریس کلبوں پر احتجاج کیا جا چکا ہے۔فنکشنل لیگ کے ذرائع کے مطابق اجلاس کی میزبانی جی ڈی اے رہنما مرتضی جتوئی ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ پر کریں گے ۔فنکشنل لیگ کے ترجمان سردار رحیم نے امت کو بتایا کہ جی ڈی اے نے پچھلے اجلاس میں اتفاق رائے سے3مراحل پر مشتمل احتجاج کی منظوری دی تھی ۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال پر بھی ہمارے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔ انتخابات کے نام پر کھیل میں جمہوریت کا قتل ہوا جس سے پاکستان بھی کمزور ہوا۔عالمی مبصرین و میڈیا نے بھی الیکشن کو دھاندلی زدہ اور متنازع قرار دیاجس سے الیکشن کی ساکھ متاثر ہوئی۔متحدہ کبھی جی ڈی اے کا حصہ نہیں رہی ،اسے گزشتہ اجلاس میں خصوصی دعوت دے کر بلایا گیا تھا۔ایم کیو ایم کے پی ٹی آئی کے ساتھ جانے سے ہم پر کوئی فرق نہیں پڑا ۔ جی ڈی اے کو ووٹ نہ ملنے کا تاثر غلط ہے۔ سندھ کے عوام کے ووٹ چوری کئے گئے ہیں جس کا جواب شٹر ڈاؤن ہڑتال کی صورت میں دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More