ایران میں غیر قانونی داخل ہونے والے 80 پاکستانی گرفتار
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)ایران میں داخل ہونے والے مختلف ایجنٹوں کے ذریعے80پاکستانی ایران میں گرفتار تحقیقات کے بعد تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا یہ پاکستانی مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ یہ پاکستانی روزگار کی تلاش میں ایران سے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تفتیش شروع کردی۔ علاوہ ازیں لیویز کے مطابق گزشتہ روز ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے سرحدی شہر چمن میں قندیل کے علاقے سے 4ڈاکوؤں کو گرفتا رکرکے ان کے قبضے سے ایک لاکھ 50ہزار نقدی اور 2عدد پسٹل برآمدکرکے انہیں حراست میں لے لیاہے ،لیویز کے مطابق ڈاکوؤں میں سے ایک افغانی جبکہ دیگر تین کاتعلق کوئٹہ سے ہے۔