سوات میں غیرت کے نام پرخاتون-نوجوان قتل
سوات(بیورورپورٹ)سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں غیرت کے نام پرباپ نے فائرنگ کرکے اپنی شادی شدہ بیٹی اور ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ڈی ایس پی خوازہ خیلہ بادشاہ حضرت خان کے مطابق مقتولہ مسماة (ر) کے سسر نے مقتولہ کے والد کو اطلاع دی کہ اس کی بیٹی کے کمرے میں غیر مردموجود ہے جس پر والدفضل عظیم نے بیٹی کے گھر جاکر دروازہ توڑا اور اپنی27سالہ مسماة (ر) زوجہ محمد وسیم اور 23سالہ جوان عبید الرحمان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتولہ کی شادی دس سال قبل محمد قاسم سے ہوئی تھی جن سے مقتولہ کے دو بچے ہیں اور محمد قاسم دو سال سے سعودی عرب میں مقیم ہے ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔