جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا ماہانہ اجتماع ارکان- ہاشم یوسف قیم ضلع مقرر

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کراچی کا ماہانہ اجتماع ارکان و ذمہ داران زون ادارہ نور حق میں ہوا جس میں تنظیمی اسلامی کام کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجتماع میں سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی کی کراچی آمد اور دیگر پروگرامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجتماع میں آئندہ سیشن کلیئے ہاشم یوسف ابدالی کو قیم ضلع مقرر کیا گیا۔ اجتماع میں تمام ذمہ داران نے چرم قربانی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے غوروخوص کیا۔ اجتماع میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور عالمی برادری سے ان مظالم کو رکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجتماع میں سردار عبدالحمید، راجہ محمد صغیر، صابر عباسی، مرزا خان، ہاشم یوسف ابدالی، ممتاز قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More