خدمت انسانیت کی بنیاد پرسیاست کا عمل جاری رکھیں گے-مزمل ہاشمی

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکشن ختم ہوگیا لیکن ہم خدمت انسانیت کی بنیاد پر سیاست کا عمل جاری رکھیں گے۔ ہم روایتی سیاست کی بجائے نظریہ پاکستان کی بنیا د پرملک گیر تحریک چلائیں گے ۔ ملک کو فرقہ واریت اور برادری ازم کی دلدل سے نکالنا ضروری ہے۔ انتخابات میں عالمی اسٹیبلشمنٹ ناکام ہوئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال میں جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں۔وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ انتخابات کے دوران ملی مسلم لیگ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھاکر رجسٹریشن سے روکا گیا، تاہم اس کے باوجوداللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے ہمیں ملک بھر میں امیدوار کھڑے کرنے کا موقع ملا اور لاکھوں ووٹ حاصل کیے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم کی سیاست مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے، ہم اسی بنیاد پر سیاست کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More