4نکاتی ایجنڈے پرعمل کرکےصوبے سے کرپشن ختم کرینگے۔یارمحمدرند

0

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی تحریک انصاف بلوچستان کے صدنومنتخب ایم پی اے سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی 4 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرکے صوبے سے کرپشن ختم کریگی ۔ تعلیم ،صحت اور پولیس میں اصلاحات ہماری ترجیحات ہونگی صوبے کے وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گےصوبے میں حکومت سازی کیلئے بی اے پی کی حمایت کریں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی بی 36 سکندر آباد سے نومنتخب آزاد رکن اسمبلی نعمت اللہ زہری کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ان کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر نعمت اللہ زہری نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More