پیرا گون ہاوسنگ کیس میں سعد رفیق بھائی سمیت 15اگست کو طلب

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے پیراگون ہاوسنگ کیس میں سابق وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق کو بھائی سمیت 15اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون سٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا تھا۔لاہو ر ہائیکورٹ نے ‘آشیانہ ہاوسنگ اسکیم اسکینڈل میں احد چیمہ کےبہنوئی منصور احمد،کزن احمد حسن کی عبوری ضمانتیں منسوخ کردیں جبکہ بسم اللہ انجنیئرنگ کے ڈائریکٹر منیر ضیا ،پنجاب لینڈڈیولپمنٹ کمپنی کے سی ای او امتیاز حیدرکنسلٹنٹ بلال قدوائی اور ایل ڈی اے کے افسر سجاد بھٹہ کی درخواستیں ضمانت قبل از گرفتاری بھی خارج کردی گئیں ۔ واضح رہے خواجہ سعد رفیق نے اثاثوں کی تفصیلات میں پیراگون سٹی سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔ایک رپورٹ کے مطابق نیب خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سٹی سے تعلق کے ثبوت پیش کرے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More