یوم آزادی پر نواز شریف کی سزا میں تخفیف نہیں ہوگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف،مریم نواز اور کپٹن(ر)صفدر کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی۔وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کے70ویں یوم آزادی پر ملک بھرمیں ہزاروں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی جائے گی تاہم اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید سابق وزیر اعظم ،ان کی بیٹی اور داماد کی سزائیں کم نہیں ہوں گی۔ نگراں وزیر اطلاعات سیدعلی ظفر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی کیونکہ ان پراس کا اطلاق نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ یہ رعایت صرف ان پُرانے قیدیوں کے لیے ہوتی ہے جن کی سزاکی مدت پوری ہونے کے قریب ہو۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سید علی ظفر نے کہا کہ قانون کا طالبعلم ہونے کے ناطے قانون کوسمجھنے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے پر یقین رکھتا ہوں بطور وزیر اطلاعات و وزیر قانون مجھ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔