ریکارڈ کے ٹوٹنے پر پریشان نہیں ہوں-شاہد آفریدی

0

جمیکا /کراچی(امت نیوز) پاکستانی آل رائونڈر سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گرس گیل کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کر نے کے رد عمل میں کہا ہے کہ ریکارڈ کے ٹوٹنے پر پریشان نہیں ہوں ٗ دنیا کے بہترین کھلاڑی نے ریکارڈ برابر کیا ہے جو اس کا بہترین حقدار ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ 476 چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر بوم بوم نے گیل کو چیلنج کیا ہے۔ کرس گیل نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک روز میچز کی سیریز میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا سب سیزیادہ 476 چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ریکارڈ برابر کرنے کے بعد کرس گیل کا کہنا تھا کہ شاہد اور میرا زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر ہوگیا ہے اور اب اس کے بعد میں مزید کوئی چھکا نہیں لگاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم زیادہ چھکے لگانے والے، انٹرٹینر ہیں اور آفریدی کے ساتھ بڑے ریکارڈ میں شریک ہونا بہت اچھا ہے لہٰذا بوم بوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ریکارڈ محفوظ ہے۔اس کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں اس ریکارڈ کے ٹوٹنے پر پریشان نہیں ہوں کیوں کہ دنیا کے بہترین کھلاڑی نے ریکارڈ برابر کیا ہے جو کہ اس کا بہترین حقدار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More