گیس لائن پھٹنے کا مقدمہ سوئی سدرن کمپنی کیخلاف درج

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیر شاہ میں گیس لائن پھٹنے کا مقدمہ سوئی سدرن کمپنی کے خلاف درج کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شیر شاہ پولیس نے جناح روڈ گلی نمبر 77 میں ہارڈویئر گودام میں ہفتہ کو ہونے والے دھماکے کا مقدمہ محمد عمر کی مدعیت میں قتل خطا، اقدام قتل، املاک کو نقصان پہنچنے کی دفعات 427-322-324/34 کے تحت درج کرلیاہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا۔ علاقہ مکینوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو متعدد بار شکایات بھی درج کرائی تھیں تاہم کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ واقعہ میں جاں بحق سبحان کے چچا نے سوئی سدرن کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کمپنی کی غفلت کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہواہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او مختار احمد پہنور نے بتایا کہ مقدمہ کے اندراج میں پیچیدگیوں کے پیش نظراعلیٰ حکام کی اجازت سےمقدمہ درج کیا گیا ۔ مقدمہ کی تفتیش میں ایک ادارے کے کچھ افسران اور دکان مالک کو شامل کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More