خاتون کی میت کھوکھرا پار بارڈر سے بھارت کے حوالے

0

کراچی (امت نیوز) بھارت پاکستان کے مابین کشید گی کے باعث گزشتہ 12 برس سے بند کھوکراپار موناباؤ سرحد بند تھی جسے پیدل سرحد پار کرنے والوں کیلئے 12 برس بعد کھولا گیا۔ جاں بحق مسلمان خاتون کی تدفین راجھستان میں کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی خاتون ریشما اپنے بیٹے صاحب کے ہمراہ 30 جون کو سانگھڑ میں اپنے پوتے ، پوتیوں ، نواسوں نواسیوں سے ملنے آئی تھیں تاہم 30 جولائی کو ان کا وصال ہوگیا۔گزشتہ روز ان کی میت کو بھارت کے حوالے کرنے کیلئے 12 برس سے بند کھوکھرا پار بارڈر کھولا گیا اور رینجرز اہلکار نے میت کو کاندھا دیتے ہوئے بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔جاں بحق مسلمان خاتون ریشما اگسدی گاؤں ، بارمر ڈسٹرکٹ راجھستان کی رہائشی تھیں اور ان کی تدفین وہیں کی جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More