پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابلِ ستائش ہے۔ نگران وزیر اعظم
اسلام آباد( نمائندہ امت) وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر ا لملک نے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پرپاک فضائیہ کے ایک چا ق و چوبند دستے نے سلامی دی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا فضائی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور فرائض کی تندہی سے ادائیگی قابلِ ستائش ہے۔