منگھوپیر روڈ پر 3اسٹیل فیکٹریاں سیل
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعلیم میمن کے خصوصی احکامات پر پی ایس کیو سی اے کی ٹیم نے منگھوپیر روڈ پر واقع 3اسٹیل بار انڈسٹریز زم سم، امان اسٹیل اور اسٹار اسٹیل پر چھاپہ مارکر سیل کردیا۔ مذکورہ کمپنیاں غیر قانونی طور پر اسٹیل بارز (PS:2337)اور اسٹیل اسٹرکچر (PS:4798)بنا رہی تھیں۔