سی پی این ای پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی قائم

0

کراچی(بزنس رپورٹر)کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے صدر عارف نظامی نے پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے مقاصدمیں آزادی صحافت، آزادی اظہار رائے اور رائٹ ٹو انفارمیشن کے لئے شعور اجاگر کرنا ہے۔کمیٹی کے چیئرمین آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر عبدالخالق علی اور ڈپٹی چیئرمین روزنامہ نئی بات کے ایڈیٹر مقصود یوسفی ہوں گے، جب کہ روزنامہ امت کے عدنان ملک کے علاوہ معظم فخر، شیر محمد کھاوڑ، سردار خان نیازی، اسلم خان، میاں فضل الٰہی، ملک لیاقت علی، سعید خاور ، مظفر اعجاز و دیگر کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More