اسپیڈ بوٹ پچاس برس بعد سمندر میں واپس آگئی
ایڈن برگ(امت نیوز)اسکاٹ لینڈ دنیا کی تیز ترین اسپیڈ بوٹ،بلیو برڈ، پچاس برس بعد سمندر میں واپس آگئی، چار جنوری انیس سو سڑسٹھ کو دو سو چھہتر میل فی گھنٹہ رفتار کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔بلیو برڈ ہائیڈرو پلین یعنی پانی کا جہاز نامی سپیڈ بوٹ کو مرمت کے بعد سکاٹ لینڈ میں سمندر میں اتارا گیا۔ یہ برطانوی ڈرائیور ڈونلڈ کیمبل کی ملکیت ہے۔اسے اتارنے کے وقت ان کی صاحبزادی جینا بھی وہاں موجود تھیں۔