پاکستان سیون اے سائیڈ سوکر ورلڈکپ میں حصہ لے گا

0

کراچی(امت نیوز) لیڑرلیگز پاکستان نے پرتگال کے شہر لسبن میں 23 تا 29 ستمبر شیڈول سیون اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے آفاق احمد 14 رکنی ٹیم کی قیادت کرینگے۔جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حافظ محمد ولید، عمر جاوید ،حیدر علی، سعد علی خان، زید محمود، عامر اقبال گوندل، عبدالحنان، زبیح وڑائچ، محمد زبیر، عادل (لاہور) محمد عالمگیر (پشاور)، محمد کاشف (کوئٹہ)، ظفر خان (کراچی) اور سمیر احمد شامل ہیں۔سیون اے سائیڈ ورلڈ کپ میں 2 مرتبہ کے سیف گیمز گولڈ میڈلسٹ پاکستان کے نامور اور سینئر کوچ طارق لطفی کو 32 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ بی میں روس، اسپین اور مالڈوا کے ہمراہ رکھا گیا ہے۔لیڑر لیگز نیشنل چیمپئن شپ کی فاتح آئی سی اے ڈبلیو کلب کے10 کھلاڑیوں کیساتھ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے بھی ایک ایک کھلاڑی کو پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، سیون اے سائیڈ ورلڈ کپ میں ہر ٹیم 14کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More