علیم خان نے نیب کے روبرو پیش ہو کربیان ریکارڈ کرا دیا
لاہور ( آن لائن) تحریک انصاف رہنماعلیم خان نے نیب کے روبرو پیش ہو کرمتعلقہ ریکارڈ جمع کروادیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان نیب نے بتایا کہ علیم خان قبل ازوقت نیب آفس لاہور میں پیش ہوئے اور متعلقہ ریکارڈ جمع کروایا۔اپنے بیان میں علیم خان نے کہا ہے کہ میں خود ہی دوروز قبل پیش ہو گیا ہوں اور نیب حکام نے مجھے سے جو تفصیلات اور دستاویزات مانگی تھیں پیش کردی ہیں جبکہ نیب کی جانب سے مجھے 8اگست کو بلایا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ 8اگست کو تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہے اس لئے میں 8اگست کو نہیں پیش ہو سکتا تھا ۔یادرہے کہ علیم خان کے آمدن سے زائد اثاثہ جات پر تحقیقات کی جارہی ہے اور وہ پہلے بھی 2 مرتبہ نیب حکام کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔احتساب عدالت نے آشیانہ سکینڈل کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روزہ توسیع دیدی۔ اب ملزم کو20اگست کودوبارہ پیش کرنےکاحکم دیا گیا ہے۔کیس کے دیگرملزمان شاہد شفیق،بلال قدوائی،امتیازحیدراوراسرارسعید کو بھی پیش کیا گیا۔