نجم سیٹھی جلد مستقبل کا فیصلہ کریں گے -اہلیہ جگنو محسن
لاہور(امت نیوز) نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی اور چیئر مین پی سی بی کی اہلیہ جگنو محسن نے کہاہے کہ نجم سیٹھی آئندہ 8 سے 10 روز میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں پنجاب اسمبلی کی نو منتخب رکن جگنو محسن نے جہاں اپنے سیاسی مقاصد واضح کیے وہاں شوہر نجم سیٹھی کے مستقبل پر بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ نجم سیٹھی آئندہ 8 سے 10 دنوں میں اس بارے میں اہم فیصلہ کریں گے