جی ڈی اے نے متحدہ پاکستان کی حمایت سے معذرت کرلی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نےاپوزیشن لیڈرکیلئے ایم کیوایم پاکستان کی حمایت سے معذرت کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق عام انتخابات کے بعدتمام سیا سی پارٹیا ں جوڑ توڑ کے عمل میں مصروف ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کوسندھ میں ایسا جھٹکا لگ گیا کہ جس کے بارے میں اس نے ابھی تک سوچا بھی نہیں ہو گا ،جی ڈی اے سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرےگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے بعد تحریک انصاف کی اکثریت ہے اس لئے جے ڈی اے نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔