عامر لیاقت کو 20 ہزار جرمانہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیے جانے کاامکان ہے ۔عدالت نے سماعت جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے عامر لیاقت کو 20 ہزار روپے جرمانہ ڈیم فنڈز میں جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے تحریک انصاف کے رہنما اور اینکرپرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نے پروگرام میں کہاں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ؟ ۔ وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے نفرت انگیز مواد نشر کیا ،چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی میں عدالت کو مواد فراہم کریں ، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو پروگرام بند کر دیں۔ مادر پدرآزادی قابل قبول نہیں، عامر لیاقت کہتا تھا ایسے نہیں چلے گا، میں نے کہا تمہارارویہ بھی نہیں چلے گا۔عدالت نے عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی اور درخواست گزار سے عامر لیاقت کی تقریر کے کلپس طلب کر لئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More