عمران بطور وزیراعظم پنجاب ہائوس میں رہیں گے

0

اسلام آباد (نمائندہ امت)تحریک ا نصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد پنجاب ہائوس میں وزیر اعلیٰ کی رہا ئش گاہ کو بطور اپنی رہا ئش استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہ ہفتے کے دوران کام کے دنوں میں وہیں قیام کریں گے جبکہ سر کاری چھٹی کے دن وہ اپنے ذا تی گھر بنی گالہ میں قیام کیا کریں گے ۔پی ٹی آئی ترجمان نعیم ا لحق نےتصدیق کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان وزیرا عظم کے عہدے کا حلف ا ٹھا نے کے بعد پنجاب ہا ئو س میں وز یرا علیٰ کی ا نیکسی میں قیام کریں گے ۔نعیم الحق نے بدھ کو عمران خان کی خواہش پر پنجاب ہائوس کی ا نیکسی کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اگر ا حتجا ج کرنے والے معاملہ حل کرنا چا ہتے ہیں تو تحریک انصاف کی حکو مت اس پر تعاون کرنے کے لیے تیا ر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا لیکشن کمیشن کانظام ناقص تھا اسی لیےخراب ہو گیا،اسکی اوور ہالنگ کی ضرورت ہے ، ہم حکومت میں آ نے کے بعد ا س کو درست کریں گے اور آ ئندہ ا لیکشن میں کسی کو یہ شکا یت پیدا نہیں ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More