حسین-حسن نواز کے پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دونوں بیٹوں حسین اورحسن نوازکے پاسپورٹ بلاک کردئیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے وزارت داخلہ کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو حسین اورحسن نواز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اورحسین نواز کے پاسپورٹ بلاک کردیئے، دونوں پاکستانی پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکیں گے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسزمیں باربار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسین اورحسن نوازکو اشتہاری قراردے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More