تبدیلی کی امید پر اسپین میں مقیم پاکستانی سب کچھ بیچ کر وطن پہنچ گیا

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے واضح امکانات کے ساتھ ہی کئی دہائیوں سے بیرون ملک مقیم عمران خان کا مداح واپس پاکستان لوٹ آیا۔ گزشتہ 30 سال سے اسپین میں مقیم پاکستانی نژاد انور خان اپنا سب کچھ بیچ کر کئی ہزار کلومیٹر کا سفر بذریعہ سڑک طے کرکے پاکستان پہنچے ہیں جنہیں امید ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی تبدیلی آئے گی۔64 سالہ انور خان 80 کی دہائی میں روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے سعودی عرب گئے اور پھر اسپین منتقل ہوگئے۔ لیکن جیسے ہی انہیں پی ٹی آئی کی حکومت کی نوید ملی۔انہوں نے سب کچھ فروخت کرکے پاکستان کی راہ لی اور خصوصی گاڑی میں سڑک کے راستے وطن واپس پہنچ گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More