تحریک عدم اعتماد کامیاب -کوہاٹ میں پی ٹی آئی تحصیل ناظم عہدے سے فارغ
کوہاٹ(بیورو رپورٹ)کوہاٹ میں تحریک انصاف کی وکٹ گر گئی، سابق صوبائی وزیر قانون کے بھائی تحصیل لاچی کے ناظم اشفاق قریشی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تحصیل نظامت سے فارغ ہو گئے اپنی پارٹی کے چار ممبران نے بھی مخالفت میں ووٹ ڈالا اشفاق قریشی نے الیکشن کمیشن جانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے ناظم اشفاق قریشی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔جس پر تحصیل ہاؤس میں رائے شماری کی گئی۔رائے شماری میں ناظم اشفاق قریشی کی مخالفت میں 8جبکہ حق میں 4ووٹ آئے یوں تحصیل ناظم اشفاق قریشی کو تحصیل نظامت سے ہاتھ دھونا پڑے۔لاچی تحصیل کونسل کے ممبران کی کُل تعداد دس ہے ۔واضح رہے کہ تحصیل ناظم اشفاق قریشی پی ٹی آئی لاچی کے رہنماء ہیں۔اور پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر قانون امتیاز قریشی کے بھائی ہیں۔