کراچی پولیس چیف سمیت 3 افسران ہٹا دیئے گئے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نے حکم نامے کے تحت ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت 2 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ،جبکہ دو افسران کے تبادلے کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے 7 ستمبر 2017 کے حکم کے مطابق اے آئی جی پولیس کراچی رینج کے افسر مشتاق مہر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مشتاق مہر کی جگہ ایڈیشنل آئی جی فائنانس ڈاکٹر امیر شیخ کو کراچی پولیس کا چارج دے دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ نعمان صدیقی کو بھی عہدے سے ہٹا کر سی پی او طلب کرلیا ہے ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ 2 عابد قائم خانی کو عہدے سے ہٹا کر ان کو پولیس ٹریننگ سینٹر سکرنڈ تبادلہ کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر جاری کیے جانے والے حکم نامے میں 3 افسران کے تقرر وتبادلے کردیئے گئے ہیں، جس کے تحت جہانزیب نذیر کو ایس ایس پی ایسٹ زون، سرفراز نواز کو ایس پی شکار پور اور حسن سردار احمد خان کو ایس پی بدین مقرر کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر رضوان احمد خان نے 15ایس ایچ اوز کو خراب کارکردگی کی بناء پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ پولیس کے مطابق شوکاز نوٹس ملنے والوں میں ایس ایچ او سائٹ اے خالد رفیق، ایس ایچ او سائٹ بی حاجی اقبال، ایس ایچ او شیرشاہ مختیار پہنور، ایس ایچ او پاک کالونی ارشد بیگ، ایس ایچ او بلدیہ ذوالفقار حیدر،ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن فلک شیر، ایس ایچ او سعیدآباد عرض محمد، ایس ایچ او مدینہ کالونی حسیب شیخ، ایس ایچ او پیرآباد ایاز بروہی، ایس ایچ او اورنگی ندیم صدیقی ،ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عدیل احمد، ایس ایچ او پاکستان بازارپرویزسولنگی، ایس ایچ او منگھوپیر شاہد تاج، ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن نصراللہ خان اور ایس ایچ او مومن آباد آصف منور شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More