مال خانہ آتشزدگی کیس میں ضمانت منسوخی پر 3ملزم فرار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے سٹی کورٹ مال خانہ آتشزدگی سے متعلق مقدمہ میں ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے انچاج تراب مری، جنوبی کے شکیل اور شرقی کے انچارج ستار کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی اور تینوں انچارجز ضمانت منسوخ ہونے پر فرار ہوگئے۔ سماعت پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان کی غفلت کے باعث اہم مقدمات کی کیس پراپرٹی جل چکی ہے۔ملزمان سے تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آسکتے ہیں۔استدعا ہے کہ ملزمان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ڈکیت گروہ کے2 کارندوں زبیر اور حمزہ کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More