بچی سے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں ملزم کا بیان ریکارڈ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے 7 سالہ بچی کائنات سے زیادتی اور قتل سے متعلق کیس میں ملزم عارف کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ملزم عارف شاہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ سے زیادتی کرتا تھا، مزاحمت پر پائپ سے مارتا تھا۔ اس بات پر بیوی سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔مقتولہ کو زیادتی کے بعد تشدد کرکے قتل کیا تھا۔مجھ سے غلطی ہوگئی، جس پر شرمندہ ہوں ۔ عدالت نے ملزم کا بیان قلمبند کرلیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق مقدمہ میں ملزمان عارف شاہ، حیدر علی شاہ، الطاف شاہ اور شاہد محمودگرفتار ہیں۔ملزمان نے بچی سے زیادتی کی۔سگریٹ سے بھی داغا اور بعد میں قتل کردیا۔ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کردیا ہے ۔ملزمان کے خلاف تھانہ سچل میں مقدمہ درج ہے۔