گھریلو پریشانیوں سے تنگ 55سالہ شخص کی پھندا ڈال کر خودکشی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں گھریلو پریشانی سے تنگ آکر 55 سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ، عبدالغنی ولد محمد خان کورنگی کراسنگ بٹھائی آباد شمیم مسجد کے قریب رہائش پذیر تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کافی دنوں سے پریشان تھا، تنگ آکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی، متوفی کے ورثاءبغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔