آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے سفیر نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور بوسنیاکے سفیر کے درمیان جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورت پر بھی بات چیت کی گئی۔