’’راولپنڈی میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں‘‘
اسلام آباد(امت نیوز)قومی سردار نزاکت علی نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ضلعی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئے اور گراس روٹ سطح پر سائیکلنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو بروئے کار لانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنے چاہئے اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹیز کو یوم پاکستان، جشن آزادی اور یوم دفاع کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کرنے چاہئے۔