نثار مورائی کا علاج آغا خان ہسپتال سے کر وا نے کی ہدایت

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں اربوں روپے کی کر پشن میں ضمانت سے متعلق ڈاکٹر نثار احمد مورائی کی درخواست پردرخواست گزار کا آغا خان ہسپتال سے علاج کر وا نے کے بعد 27اگست کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ جمعرات کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے فشرمین کوآپریٹوز سوسائٹی میں اربوں روپے کی کرپشن میں سابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو ز ہاؤسنگ سوسائٹی ڈاکٹر نثار احمد مورائی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ جیل میں شدید علیل ہیں ،چند روزقبل انہیں علالت کے باعث جناح اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا،ان کا شوگر لیول600سے تجاوز کرچکا ہے جبکہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے انہیں شدید علیل ہونے کے باوجود جیل وا پس بھیج دیا تھا ،ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے اور ان کو طبعی بنیادوں پرضمانت پررہا کیا جائے بعدازاں عدالت نے د رخواست گزار کا آغا خان ہسپتال سے علاج کروانےکے بعد27اگست کو رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کردی۔سندھ ہائی کورٹ کےچیف جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت درخواست گزار کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری کے سبب30اگست کے لیے ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More