ماجو کاآذربائیجان کے تحقیقی اداروں سے معاہدہ
کراچی)بزنس رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) اور آذر بائیجان کے 3 ممتاز ریسرچ انسٹی ٹیوٹس کے درمیان تدریس، تحقیق اور ثقافتی ہم آہنگی کے شعبوں میں پیش رفت اور ترقی کے فروغ کے لئے باہمی مفادات کی یاداشتوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اداروں میں انسٹیٹیوٹ آف بائیو فزکس، انسٹیٹیوٹ آف میتھمیٹکس اینڈ مکینکس اور جینیٹک ریسورس انسٹیٹیوٹ شامل ہیں۔ معاہدے پر ماجو کے پروفیسر کامران عظیم، اداروں کے پروفیسر او کے گیسیموو، پروفیسر ماردانوو اور آنرایبل ذینالاکپاروو نے دستخط کئے۔