فیصل واؤڈا کی نااہلی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں نو منتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے درخواست دائر کردی ۔جمعرات کو درخواست گزار نے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما و نومنتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے ہیں اور فیصل واوڈانے اپنے حلف نامے میں برطانیہ دبئی اور ملائشیا کی جائیداد قرض شدہ ظاہر کی ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی میں کسی فارن اکاونٹ کا ذکر نہیں ہے،اس غیرملکی جائیدادکی منی ٹریل نہیں دی گئی اور ریٹرننگ افسرکے ریکارڈمیں کسی غیرملکی جائیداد کا ذکر نہیں ہے فیصل واوڈااربوں کی جائیدادوں کے مالک ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے 2015 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا اس کے علاوہ ریٹرننگ آفیسر نے فیصل واوڈاکے خلاف یہ کہہ کر درخواست مستردی تھی کہ اس نے دوہری شہریت چھوڑدی،ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں امریکی شہریت سرینڈر کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ، لہذا استدعا ہے کہ فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More