قومی اتھلیٹس کی انشورنس کروانے کے لئے عملی اقدامات شروع
اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ نے 500قومی اتھلیٹس کی انشورنس کروانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل و ٹریننگ محمد اعظم ڈار کے مطابق پی ایس بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 86ویں اجلاس کے فیصلوں کی روشنی مین قومی کھلاڑیوں کی انشورنس کروانے کیلئے عملی اقدامات شروع کئے جا رہے ہیں اور تمام فیڈریشنز سے قومی اتھلیٹس کے نام بھی مانگے جائیں گے۔