130سے زائد کشمیری نوجوانوں کی لشکر طیبہ میں شمولیت

0

لاہور(نمائندہ امت )مقبوضہ کشمیر میں پچھلے سات ماہ کے دوران 130سے زائد کشمیری نوجوانوں نے مجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کی۔بھارتی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے 9برسوں کے دوران وادی کشمیر میں ہتھیار اٹھانے والے نوجوانوں کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مبینہ طور پر مزید دو نوجوانوں نے اپنے گھروں کو خیرباد کہہ کر کشمیری مجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں کے مطابق محمد امین میر اور عادل منظور وانی نے کشمیری جہادی تنظیم لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر وائرل ہونے والی تصاویر میں محمد امین اور عادل منظور کو ہاتھوں میں اے کے47گن تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق کشمیری جہادی تنظیم لشکر طیبہ نے محمد امین کو کوڈ نام ابو اسماعیل دیا ہے۔ 28سالہ محمد امین 29جولائی کو اپنے گھر سے فرار ہوکر لاپتہ ہوگیا تھااوراس کے گھر والوں نے اسے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے گھر واپس آئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More