کینیڈا میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 4 ہلاک

0

اوٹاوہ ( امت نیوز)کینیڈا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس افسران سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی صبح فریڈرکٹن کے رہائشی علاقے میں پیش آیا جس میں 2 پولیس افسران سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کردیا جب کہ ریسکیو اداروں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فریڈرِکٹن کے علاقے بروک سائیڈ میں پیش آیا، جس کے بعد انتظامیہ نے علاقہ مکینوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔ٹوئٹر پر پولیس کی جانب سے پہلے فائرنگ سے ہلاکتوں پر بیان جاری کیا گیا، جس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد دوسرے بیان میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جس کے مکمل ہونے تک بروک سائیڈ کے علاقے کا محاصرہ رہے گا۔نیو برنسوِک صوبے کے دارالحکومت میں پیش آنے والے فائرنگ کی وجوہات ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More