ڈانس پارٹیز میں جانے والی لڑکی کے اغواکی درخواست تھانے میں جمع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھانہ گذری میں لڑکی کے اغوا کی درخواست جمع کرا دی گئی ۔ پولیس کے مطابق ایک شہری حبیب نے تھانے میں درخواست دی کہ 18 سالہ رمشا کو اغوا کرلیا گیا ہے وہ اکثر مصباح کے ساتھ پارٹیز میں جاتی تھی جس کا زمزمہ میں بوتیک ہے رمشا 7 اگست کو مصباح کے ساتھ گئی تھی جس کے بعد سے لاپتہ ہے پولیس کاکہنا ہے کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ واقعہ کورٹ میرج کا ہے ۔واقعہ کی تصدیق اور تفتیش کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا ۔