یمن میں زیادتی کے 3 مجرموں کو سرعام پھانسی

0

نعا(امت نیوز) یمن میں بچےسے زیادتی اورقتل کے مجرموں کوسرعام گولیاں مارکرعبرت کیلئے لاشوں کوکرین سے لٹکادیا گیا۔ گزشتہ روزیمن کے دارالحکومت صنعا میں چوراہے پر3 مجرمان کولایا گیا ،جن پر10 سالہ بچے مسعود الموتھانا کوزیادتی کے بعد قتل کا الزام ثابت ہوا تھا۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔پہلے تینوں درندوں کو ایک ایک کر کے سڑک پراوندھے منہ لٹا کر پشت کی جانب سے دل پر پانچ پانچ گولیاں ماری گئیں ،جس سے وہ ہلاک ہو گئے۔اس کے بعد ان کی لاشوں کو پھندے لگا کر کرین کے ذریعے بلندی پر لٹکا دیا گیا۔ یہ عبرتناک منظر سیکڑوں لوگوں نے دیکھا اور موبائل فون سے تصاویر بھی بناتے رہے۔یمن میں قتل۔زیادتی اور دہشت گردی کے ملزمان کوفائرنگ کے ذریعے سزائے موت دی جاتی ہے۔اس کے علاوہ سرقلم ، پھانسی اور سنگسار بھی کیا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More