حنیف عباسی گلے اور سانس کی بیماری پر جیل اسپتال منتقل

0

اسلام آباد (نمائندہ امت ) نوازلیگ کے رہنما حنیف عباسی کے گلے میں ٹانسلز سے سانس لینا دشواری اورپولن الرجی اٹیک کی وجہ سے جیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق قومی اسمبلی رکن حنیف عباسی کو گلے میں ٹانسلز کی وجہ سے سانس لینا دشوار ہو گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے حنیف عباسی کو پولن الرجی کا اٹیک بھی ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کو جیل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے۔ اگر جیل ہسپتال میں علاج ممکن نہ ہوا تو حنیف عباسی کو باہر کسی ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا تاہم فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ انہیں کب اور کون سے ہسپتال منتقل کرنا ہے۔دریں اثناء پمز ہسپتال میں زیر علاج کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا، ان کا شوگر لیول زیادہ ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے معدے اور دیگر ٹیسٹ لیبارٹریز بھجوا دیئے گئے۔پمز ہسپتال کے ڈاکٹر تنویر خالق کی سربراہی میں 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا طبی معائنہ کیا، گزشتہ روز کی ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کا شوگر لیول زیادہ ہے، انہوں نے گھر سے آیا ہوا کھانا بھی نہیں کھایا اور حلق خشک ہونے کے باعث صرف پانی پی رہے ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر کے ایکسرے ریکٹ پوسٹ کے یو وی، الٹرا ساؤنڈ، معدے، شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔خیال رہے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے مجرم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سخت سیکیورٹی میں ہسپتال میں پہنچایا گیا۔ ذرائع کے مطابق انھیں السر کا مرض لاحق ہے جبکہ وہ معدے کا آپریشن بھی کرا چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More