لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی- تفتیشی افسر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار تھانے کی چوکی افغان کیمپ کے چوکی انچارج سب انسپکٹر مٹھل شر نے ’’امت‘‘ کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں نوجوان لڑکی نرما ناز کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ3 سے4 دفعہ زیادتی ہوچکی ہے ، لیکن متاثرہ لڑکی نرما ناز نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اسکے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی ہے اور نہ ہی زیادتی کرنے کی کوشش کی گئی، وہ اپنے دوستوں کے ساتھ فارم ہاؤس گئی تھی ،جہاں اسکی طبعیت خراب ہوگئی تھی ،جس کے بعد میرے دوستوں نے مجھے اسپتال پہنچایا ، پولیس واقعہ کی تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔