پاکستانی شہری کوامریکہ کےحوالےنہ کرنےکاحکم برقرار

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)اسلام آباد ہائی کورٹ نےپاکستانی نژادامریکی شہری طلحہ ہارون الرشیدکوامریکہ کےحوالےنہ کرنے کاحکم برقراررکھاہے،انکوائری آفیسرکوذاتی حیثیت میں طلب کرلیاگیا۔اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس شوکت عزیزصدیقی نےمقدمےکی سماعت کی درخواست گزارکی جانب سےایڈووکیٹ ادریس اشرف عدالت میں پیش ہوئے۔طلحہ ہارون کو 2016 میں پاکستان میں گرفتارکیاگیا ۔امریکہ کی طرف سےطلحہ ہارون پردہشتگردی کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔طلحہ ہارون کےخاندان کی طرف سےالزامات کوردکیاگیاہے۔عدالت نےشہری کوامریکہ کے حوالےنہ کرنےکاحکم برقراررکھتے ہوئےکیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More