نواز شریف کی پیشی کے لئے انتظامات مکمل

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اسلام آبادکی احتساب عدالت نمبر 2میں ممکنہ پیشی کے معاملات پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی معاملات کوآئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دی جائے گی ۔ذرائع نے ’’امت‘‘ کو بتایا کہ پیشی کی صورت میں خصوصی روٹ لگاکرہائی وے کے ذریعے سابق وزیراعظم کوکشمیر ہائی وے اور پھر احتساب عدالت نمبردومیں پہنچایا جائے گا۔اس دوران پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری سڑک کے دونوں اطراف تعینات کیے جانے اور عدالت کی بھی سیکیورٹی سخت کیے جانے کا امکان ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More