شہباز شریف اور فضل الرحمٰن کیخلاف غداری کےمقدمےکی درخواست

0

لاہوراسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایڈیشنل سیشن جج لاہور اظہراقبال رانجھا نے جمعیت علماء اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن کو نوٹس جاری کردیا ۔درخواست گزار کے وکیل سلیم چوہدری نےموقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے 8 اگست کو الیکشن کمیشن کے باہر اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم 14 اگست نہیں منائیں گے جس سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور یہ تقریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔جبکہ شہباز شریف نے بھی عوام کویوم آزادی نہ منانے کی تقلین کی لہٰذا اگر کوئی لیڈر پاکستان کی بقا کے خلاف بیانات دے تو اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے انہوں نے فضل الرحمٰن اور شہباز شریف کے خلاف ماڈل ٹائون تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ استدعا ہے کہ عدالت دونوں رہنماوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی عدالت اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں عدلیہ مخالف نعرے لگانے پر ملزم راجہ امتیاز کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے 13 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More