خادم رضوی کا دھاندلی کےخلاف آج کراچی میں احتجاج کا اعلان

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک لبیک کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نے اعلان کیا ہے کہ دھاندلی کے خلاف آج کراچی میں الیکشن کمیشن کی طرف ہونے والے مارچ میں ہالینڈ کے خلاف بھی احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے رضوی ہاؤس کارساز میں کراچی کے نامزد امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ تنظیمی ذمہ دار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں ڈاکہ ڈالنے والے الیکشن کمیشن پر الزام کا فیصلہ آج کراچی کے عوامی کمیشن میں ہوگا۔عوامی کمیشن ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے پر حکومت کی پر اسرار خاموشی پر بھی اپنی دینی حیثیت اور غیرت کا بھر پور اظہار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کی پالیسی اگر مگر پر نہیں ہے۔ فوج اور ادارے ملک اور قوم کی حفاظت پر مامورہیں، ہم اپنے مینڈیٹ کے ڈاکے پر ملک اور اداروں کیخلاف کوئی بات نہیں کریں گے۔تحریک لبیک کے کارکن تاریخی جشن آزادی منا کر ضمنی اور بلدیاتی انتخابات لڑنے کی تیاری کریں۔اجلاس میں صوبائی امیرمفتی غلام غوث بغدادی، علامہ رضی حسینی، مفتی قاسم فخری،محمد یونس سومرو، علامہ احمد رضا و دیگر بھی موجود تھے۔خادم رضوی نے کہا کہ جو لوگ الیکشن کمیشن کیخلاف اسلام آباد میں ہزار لوگوں کو جمع نہیں کرسکے اور اس احتجاج سے ان کی قیادت غائب ہوگئی، وہ کہا ں سے حزب اختلاف ہو گئے۔یہ فیصلہ آج شہر کراچی میں ہوگا کہ اصل حزب اختلاف کون ہے۔انہوں نے کہا کہ جن پیروں نے اپنی گدی چھوڑ کہ عمران خان کے ہاتھ انتخابات میں بیعت ہوگئے تھے کہ ریاست مدینہ کا نظام آنے والا ہے۔وہ پیر صاحب ہالینڈ کے خلاف عمران خان کا بیان ہی دلوا دیں، ورنہ مریدین اپنے پیروں کے فیصلے پر خود اپنا فیصلہ کرلیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More