پی ٹی آئی کا ‘‘چائےوالا’’رکن اسمبلی کروڑ پتی نکلا

0

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک/ایجنسیاں)تحریک انصاف کا باجوڑ سے منتخب رکن اسمبلی گل ظفر خان المعروف چائے والا کروڑ پتی نکلا۔ خود کو چائے والا ظاہر کرنے والا گارمنٹس کاروبار سے وابستہ اور نان کسٹم پیڈگاڑی کا مالک بھی ہے۔گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پرگل ظفر کی وڈیو چل رہی ہے جس میں وہ لوگوں کو چائے بنا کر پیش کر رہاہے تاہم جب اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئیں تو ہر کوئی دنگ رہ گیا ۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق گل ظفر کے اثاثوں میں ایک کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد شامل ہے جب کہ ان کے پاس ایک کروڑ20لاکھ روپے مالیت کے2 گھر اور زرعی زمین بھی ہے۔ظفر علی خان ایک نام کسٹم پیڈ گاڑی، 10 تولہ سونے کا مالک ہے ، بینک اکاؤنٹ میں20لاکھ روپے اور 10 مالک روپے مالیت کا گھریلو سامان ہے۔بتایا جاتا ہے کہ گل ظفر خان گارمنٹس کے کاروبار سے وابستہ ہے،اور اس کے اثاثوں کی کل مالیت3 کروڑ14لاکھ 80ہزار روپے ہے ۔ جس میں ایک سال کے دوران 14 لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گل ظفر علی خان کی چائے بنانے کی ویڈیو ان کے الیکشن جیتنے کے بعد کی ہے۔دریں اثنا ایک ٹی وی انٹرویو میں گل ظفر نے بتایا کہ اس کا تعلق ملک گھرنے سے ہے ، انقلابی ذہن کا تھا، ملک نظام کیخلاف بغاوت کی، چوتھی جماعت میں علاقہ چھوڑ دیا تھا، پرائیویٹ میٹرک کیا، پھر انٹر اور بی اے، اب آئی آر میں ماسٹرز کررہاہوں۔ 92 میں کراچی میں ہوٹل پر کام کرتا تھا، ایم کیو ایم (اس وقت کی مہاجر قومی موومنٹ ) میں بھی رہا، پھر پنڈی آگیا، یہاں بھی ہوٹل پر کام کیا۔اثاثوں سے متعلق سوال پر متضاد جواب دیا کہ جہاں انتخابی مہم پر کروڑوں خرچ ہوتے ہیں وہاں 3 کروڑ کیا معنی رکھتے ہیں، ساتھ ہی اپنا خرچ صرف 19 لاکھ ظاہر کیا، قبائلی علاقوں میں خاندان کی جائیداد کافی ہوتی ہے، مجھے بھی وراثت میں ملی۔ایک اور سوال پر کہا کہ کامیابی کے بعد بھی ہر ماہ ہوٹل جاتا رہوں گا اور ایک گھنٹہ کام بھی کروں گا۔ حلف اٹھانے جاؤں گا تو پارلیمنٹ کے سامنے مزدوروں کو بلاکر ان کی دعائیں لوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More